اسلام آباد: ترجمان وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے افریقی، برازیلی ویریئنٹ کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کو موصول نمونوں میں افریقی، برازیلی قسم کے کرونا وائرسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایک نمونے میں جنوبی افریقی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دوسرے نمونے میں برازیلی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کی مختلف اقسام کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت صحت اور این سی او سی کی کرونا کی مختلف اقسام پر نظر ہے، کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد پہلی دفاعی لائن ہے، اس لیے شہری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 146 افراد کا انتقال
ترجمان وزارت صحت نے تاکید کی کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، جب کہ 40 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔
The post جنوبی افریقی اور برازیلی قسم کے کرونا وائرسز پاکستان پہنچ گئے، حکومت کی تصدیق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Rf86cm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box