
کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا، ممکنہ طور پر بارودی موادد اور ہتھیار دہشتگردی کی نیت سے قبر میں چھپائے گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کی زمان ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پربڑی کارروائی کی اور کارروائی کے دوران چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحہ ذخیرہ برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ اسلحہ،دھماکا خیزموادممکنہ طورپر دہشت گردی کیلئےچھپایاگیاتھا ، برآمدذخیرے میں3ہینڈگرنیڈ،2بارہ بورریپیٹرگن شامل ہیں۔
برآمدہتھیاروں میں 2بےبی کلاشن ،ایک ٹرپل 2،2تیس بور پستول جبکہ مختلف ہتھیاروں کے کارتوس اور میگزین بھی برآمد ہوئے ، ممکنہ طور پر بارودی موادد اور ہتھیار دہشتگردی کی نیت سے قبر میں چھپائے گئے تھے۔
The post کراچی پولیس کی کارروائی ، قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ewJns9
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box