کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر الفلاح میں اسٹریٹ کرائم کی ایک واردات میں ایک نوجوان مزاحمت کے دوران موت کے منہ سے معجزانہ طور پر بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر کراچی میں لٹیروں نے خراب پستول سے واردات کی، لٹیرے کی جانب سے کئی بار ٹریگر دبانے کے باوجود گولی نہ چلنے کے سبب نوجوان موت کے منہ میں جانے سے بچ گیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، اس واردات میں 2 لٹیرے شہری سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لٹیرا مزاحمت کے بعد 2 قدم کے فاصلے پر بار بار گولی چلانے کی کوشش کرتا رہا لیکن معجزانہ طور پر پستول نہ چلی اور شہری محفوظ رہا۔
فوٹیج کے مطابق نوجوان گھر کے سامنے موٹر سائیکل پر آ کر رکا تو عین اسی وقت اس کا پیچھا کر کے آنے والے موٹر سائیکل سوار 2 لٹیروں نے اسے گھیر لیا، ایک لٹیرا اس سے موبائل چھیننے لگا جب کہ دوسرا پستول پکڑے اس کے قریب موجود رہا۔
تلاشی کے دوران اچانک نوجوان نے مزاحمت شروع کر دی اور لٹیرے سے چمٹ گیا، اس پر دوسرا لٹیرا گھبرا گیا اور پستول چلانے کی کوشش کرنے لگا، لیکن گولی نہیں چلی، وہ متعدد بار ٹریگر دباتا رہا۔
اس دوران نوجوان کو بھی اندازہ ہو گیا کہ پستول خراب ہے لیکن اس نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی مزید ہمت نہیں کی، دونوں لٹیرے مزاحمت سے خوف زدہ ہو کر بھاگنے لگے تو نوجوان بھی ڈرتے ہوئے ان کے پیچھے چلنے لگا۔
متاثرہ شخص اور ملزمان کو گلی کے کونے تک لڑتے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران گھر کی خواتین بھی باہر نکل آئیں اور ڈاکوؤں کے پیچھے بھاگیں۔
The post نوجوان کی مزاحمت، لٹیرے نے پستول کا ٹریگر کئی بار دبایا، شہری معجزانہ طور پر بچ گیا (ویڈیو دیکھیں) appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Rc0V4I
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box