کراچی : اورنگی ٹاؤن میں مفتی سلیم اللہ خان پر مبینہ قاتلا نہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر ایم پی آرکالونی میں مفتی سلیم اللہ خان کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹاؤن میں درج کرلیاگیا، مقدمہ زخمی مفتی سلیم اللہ خان کےچھوٹےبھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔
جس کے بعد پولیس نے مفتی سلیم اللہ خان پرمبینہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات شروع کردیں، حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ قاتلا نہ حملےکےوقت مفتی سلیم کےہمراہ اہلیہ،مدرسےکی معلمہ موجودتھیں، ان کے پلاٹس کی لین دین سےمتعلق معاملات سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی حکام نے بتایا کہ مفتی سلیم اللہ خا ن مدرسےکےسرپرست اورروحانی معالج بھی ہیں جبکہ وہ مذہبی جماعت سےبھی وابستہ رہ چکےہیں۔
حکام کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر نامعلوم ملزمان نے مفتی سلیم اللہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی تھی ، جس کے نتیجے میں مفتی سلیم اللہ زخمی ہوئے اور انہیں بازو اور پیٹ میں دو گولیاں لگیں تاہم واقعے کے بعد نامعلوم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
The post مفتی سلیم اللہ خان پر مبینہ قاتلا نہ حملے کا مقدمہ درج ، تحقیقات شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/31DTANs
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box