اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 56 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 736 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 2 ہزار 697 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 ہوچکی ہے۔
ملک میں صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 39 ہزار 322 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 55 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 31 لاکھ 69 ہزار 358 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد ہوگئی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 17 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔
The post کرونا وائرس: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fYugrU
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box