تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 May 2021

دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز آج سے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاق کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز آج سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، والدین نے شدید موسم گرما میں اسکول کھولنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز آج سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا، کلاسز شروع کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

آٹھویں، نویں اور گیارہویں جماعت کی کلاسز شیڈول کے مطابق 7 جون سے شروع ہوں گی، نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیر کے باعث تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

تعلیمی اداروں کے اوقات کار پر والدین نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے، والدین کا کہنا ہے کہ عام حالات میں جون میں گرمیوں کی چھٹیاں ہوتی تھیں، 8 سے 1 بجے تک کلاسز سے بچے شدید متاثر ہوں گے۔

والدین کا کہنا ہے کہ جون کی شدید گرمی میں تعلیمی اداروں کا کھولنا طلبہ کی صحت سے مذاق ہے۔

The post دسویں اور بارہویں جماعت کی کلاسز آج سے شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fCvVEA
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو