تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 2 May 2021

یورپی پارلیمنٹ قرارداد، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

 اسلام آباد: وزیر اعظم نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کو دیئے گئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد کے معاملے پرآج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں وزیرخارجہ، وزیرتجارت، وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام شریک ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر غور ہوگا اور قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دریں اثنا اتوارکومشیرپارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم کو ٹیلیفون کرکے انتخابی اصلاحات سے متعلق بین الوزارتی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔دوران گفتگو وزیراعظم نے ڈاکٹر بابر اعوان کو انتخابی اصلاحات کے لئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا الیکشن میں دھاندلی کسی ایک سیاسی جماعت کا مسلئہ نہیں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے وابستہ ہے اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں،انتخابی عمل پر قوم کا اعتماد بحال کریں گے،وزیراعظم نے کہا ماضی میں انتخابات کو شفاف بنانے پر کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا۔

 

The post یورپی پارلیمنٹ قرارداد، وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2173917/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو