دبئی : متحدہ عرب امارات نے جون 2021 کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔ مئی کے مقابلے میں پٹرول مہنگا ہوگیا۔
یو اے ای کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر 98 ایک لیٹر کی قیمت مئی میں 2.30 درہم تھی جون میں 2.38 درہم ہوگئی ہے۔جس میں 8 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خصوصی 95 کی قیمت مئی میں 2.18 درہم تھی جو اب 2.27 درہم میں دستیاب ہوگا۔اس میں 9 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اے پلس 91 کی قیمت 2.11 درہم کے بجائے 8 فلس کے اضافے سے 2.19 درہم میں دستیاب ہوگا۔
ایک لیٹر ڈیزل 2.17 درہم کے بجائے 13 فلس کے اضافے سے 2.30 درہم میں مہیا ہوگا۔
نئے نرخ یکم جون 2021 سے نافذالعمل ہوں گے۔ سب سے زیادہ اضافہ ڈیزل کے نرخ میں ہوا ہے۔ قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
The post متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uK4fSV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box