کراچی : شہر قائد میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، جس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن اور کاروباری صورتحال پر تاجر آج پریس کانفرنس کریں گے، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار 2 چھٹیوں کافیصلہ واپس لےکرایک چھٹی کی جائے اور کاروباری اوقات کو6کےبجائے8بجےکیاجائے۔
رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ کراچی کےتاجروں کیساتھ پولیس کارویہ انتہائی افسوسناک ہے ، موجودہ صورتحال میں پولیس، اسسٹنٹ کمشنرزکارویہ ناقابل قبول ہے، حکومت سندھ تاجروں سےکی جانےوالی زیادتی کانوٹس لیں۔
تاجر رہنما نے کہا موحودہ بحران کے خاتمے کیلئے مشترکہ فیصلہ کرکے دکھانا ہوگا کہ تمام تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ، پورے ملک میں سیاحت، تجارت اور کھیلوں کی سرگرمیوں سمیت تمام شعبوں کوایس او پی کے ساتھ کھول دیا گیا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ میں کورونا وبا کے پھیلاو کی شرح سب سے کم ہے، سندھ حکومت نے تاجروں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے سوال پر صدر انجمن تاجران سندھ جاوید ہاشمی نے کہا تھا سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کے محدود اوقات رکھے گئے ہیں ، محدود اوقات میں رش بڑھے گا کم نہیں ہوگا، یہ بات حکومت کی سمجھ میں نہیں آتی۔
صدر انجمن تاجران سندھ نے سندھ حکومت سے اپیل کی تھی کہ جلد کاروبار بحال کرنے کی اجازت دی جائے۔
The post کراچی میں لاک ڈاؤن اورکاروباری صورتحال ، تاجر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3g1CCiv
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box