تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 30 May 2021

پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ٹولے کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن خصوصاً کرپٹ پی ڈی ایم ٹولے کی مفاد پرستی پر مبنی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، عوام کی طاقت سے اپوزیشن کا ہر منفی پروپیگنڈہ زائل کرتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ملکی معیشت کی بہتری پر بھی لغو پروپیگنڈہ سمجھ سے باہر ہے، ملکی معیشت کی تباہی کی سب سے بڑی ذمہ دار مسلم لیگ ن خود ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا معیشت کی بہتری کو منفی رنگ دینا بے شرمی کی انتہا ہے، معاشی حالات میں بہتری پر پرچی شہزادے کی میں نہ مانوں کی گردان خود کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

The post پی ڈی ایم کی فیملی لمیٹڈ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے: فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2S11IWO
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو