تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 31 May 2021

اظہرعلی نے بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا

اظہرعلی

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے موجودہ کپتان بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔ ٹوئٹر پر اظہر علی نے سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد کیا جس میں کرکٹر بابر اعظم کی ایک مداح نے بھی حصہ لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابراعظم کے فین پیج پر سوال پوچھا گیا کہ آپ بابراعظم کو کیا مشورہ دیں گے جس پر سابق کپتان و موجودہ ٹیسٹ ٹیم کے اہم بلے باز اظہر علی جواب میں کہا کہ بابراعظم شادی کر لیں۔

مناہل عقیل نامی صارف نے لکھا کہ اظہر علی آپ بابر اعظم کے لیے کچھ الفاظ کہیں جواب میں اظہر علی نے لکھا “شادی کر لے” اور لال دل والی ایموجی کے ساتھ لکھتے ہوئے بابر اعظم کو اس ٹوئٹ میں ٹیگ کردیا۔

اظہر علی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کا حصہ ہونے ہی میرے لیے قابلِ فخر ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ اننگز آسٹریلیا کیخلاف 205 رنز کی ہے۔ سیشن کے اختتام پر انہوں نے اس میں حصہ لینے والے تمام سوشل میڈیا صارفین کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ بابراعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کے لیے ابوظبی میں موجود ہیں، کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز بابراعظم زندگی کی 26 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔

The post اظہرعلی نے بابراعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دے دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yPCyLB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو