اسلام آباد : وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش اور امریکا سے بھی سستا ہے۔
شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوگرا کی تجویز تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے قیمتیں بڑھانے کی اوگرا کی تجویز کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش، امریکا سے بھی سستا ہے، ہم بھارت کے مقابلے میں پیٹرول آدھی قیمت پر دے رہے ہیں۔
شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف دینے کی کوشش کررہےہیں، دیگراشیاء کی قیمتیں نیچے لانے کی کوشش کی جارہی ہے، پیٹرول کی قیمتوں کا براہ راست تعلق دیگر اشیا کی قیمتوں سے ہوتا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے کورونا میں غریب آدمی کا چولہا بند ہونے نہیں دیا، وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کیلئے مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایا۔
The post پاکستان میں پیٹرول بھارت، بنگلادیش اور امریکا سے بھی سستا ہے، شہباز گل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3i7qIq4
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box