تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 June 2021

آسٹریلیا میں بھی کرونا کی بھارتی قسم پھیلنے لگی! 10 کیسز رپورٹ

کنبیرا : کرونا وائرس کی بھارتی قسم آسٹریلیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لینے لگی، ریاست وکٹوریہ میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے 10 کیسز سامنے آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاستوں میں کرونا وائرس کی مہلک ترین بھارتی قسم پھیلنے کے بعد بھارت میں موت کا رقص جاری ہے، جس کے باعث سڑکوں کرونا مریضوں کے تڑپ تڑپ کرنے مرنے اور ان کی لاشوں کے دریاں و ندیوں میں بہانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

اب کرونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ نے آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، ریاست وکٹوریہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید دو نئے کیسز تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد نئی وبا کے کیسز کی مجموعی تعداد 72 ہوگئی۔

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے کرونا کی بھارتی قسم پھیلنے باوجود 10 جون سے لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اب تک آسٹریلیا میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 910 ہو چکی ہے جبکہ کل کرونا کیسز 30 ہزار 175 ہے۔

The post آسٹریلیا میں بھی کرونا کی بھارتی قسم پھیلنے لگی! 10 کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fSZwdg
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو