تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 June 2021

سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا

خانیوال: رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون 2021 (جمعرات) کو ہوگا، لیکن یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بج کر 10منٹ پر ہوگا، جو سہ پہر 3 بج کر40 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہوگا۔

یہ سورج گرہن زمین کے شمالی نصف کرے کے انتہائی شمالی ممالک میں دیکھا جاسکے گا جن میں کینیڈا کے کچھ مقامات، گرین لینڈ، روس اور چین کے انتہائی شمالی علاقے شامل ہیں جو قطب شمالی کے قریب واقع ہیں۔

The post سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2186989/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو