
خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
خضدار کے قریب بھلونک کے مقام پر مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے اٹھارہ مسافرجاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی لاڑکانہ سے خضدار آرہی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، پولیس نے واقعہ کیرپورٹ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
The post خضدار میں مسافر بس الٹ گئی، 18 افراد جاں بحق، متعدد زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ivKE6b
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box