تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 June 2021

پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی شرح 2.05 فیصد آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ، ایک میں کورونا سے 20 اموات ہوئی اور 9 سو 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونا میں مبتلا20افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سے مجموعی اموات 22ہزار231ہوگئیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں کوروناکے44ہزار496ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 914مثبت نکلے، اس دوران کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 2.05 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناکے32ہزار225فعال کیسزہیں جبکہ چوبیس گھنٹے میں وائرس میں مبتلا نوسودس مریض صحتیاب ہوئے۔

خیال رہے بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی اور مثبت کیسز کی شرح نو فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح صفراعشاریہ سات کے ساتھ کم ترین سطح پر رہی۔

The post پاکستان میں کورونا کی صورتحال میں بہتری، مثبت کیسز کی شرح 2.05 فیصد آگئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3A847QL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو