پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹریفک پولیس نے 266 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ای چالان نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 266 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کار مالک نے تمام 1 لاکھ 27 ہزار 400 روپے کے چالان جمع کرا دئیے، جس کے بعد ٹریفک حکام نے گاڑی مالک کے حوالے کردی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نے 180 مرتبہ ٹریفک سگنل، 58 مرتبہ اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی اور 25 بار لین لائن کی خلاف ورزی کی۔
اس سے قبل سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اب تک مہم میں 20 ہزار سے زائد ای چالان، نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
لاہور: ٹریفک پولیس نے 74 بار ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی پکڑ لی
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ٹریفک پولیس نے 74 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی تھی۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑی کے مالک پر 36 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق کار ڈرائیور نے 43 بار سگنل، 28 بار اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی اور تین بار ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی۔
The post لاہور میں 266 مرتبہ ٹریفک قوانین توڑنے والی گاڑی پکڑلی، لاکھوں روپے جرمانہ عائد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ju864h
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box