کراچی: عوامی کالونی پولیس نے شہریوں سے 70 کروڑ روپے سے زائد رقم جعلسازی سے بٹورنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سعد سہیل اور حماد شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر گاڑیوں کی خرید و فروخت میں فراڈ کیا تھا۔
طارق روڈ پر ملزمان کار شوروم چلا رہے تھے جہاں ان کے پاس مختلف سرمایہ کاروں نے لگ بھگ 70 کروڑ روپے سے زائد رقم کی سرمایہ کاری کی تھی جس کے بعد ملزمان اچانک شوروم بند کر کے غائب ہوگئے تھے ، عوامی کالونی پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے فیروز آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
The post شہریوں سے 70 کروڑ سے زائد رقم جعلسازی سے بٹورنے والے گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2185946/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box