تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 June 2021

امریکا کورونا ویکسین کی8 کروڑ سے زائد خوراکیں دنیا کو عطیہ کرے گا

ویکسین

واشنگٹن : امریکا نے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی8کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تقسیم کا ہدف جون میں مکمل کرلیا جائے گا۔

جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا میں استعمال نہ ہونے والی75فیصد ویکسین دنیا بھر میں عطیہ کی جائیں گی، استعمال نہ ہونے والی25فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو دی جائیں گی۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ویکسین اقوام متحدہ کے پروگرام “کوویکس” کے تحت تقسیم کریں گے،6ملین خوراکیں ساؤتھ اور سینٹرل امریکا میں تقسیم ہوں گی،7ملین ایشیا،5ملین خوراکیں افریقا میں تقسیم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کوویکس پروگرام کے تحت اب تک7کروڑ سے زائد خوراکیں تقسیم ہوچکی ہیں، میکسیکو، کینیڈا کو ویکسین کی4کروڑ سے زائد خوراکیں بھجواچکے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا کی افواج کیلئے جانسن اینڈ جانسن کی10لاکھ خوراکیں روانہ کردی، امریکا ایسٹرازینکا کی مزید 6 کروڑ سے زائد خوراکیں دنیا کو عطیہ کرے گا۔

The post امریکا کورونا ویکسین کی8 کروڑ سے زائد خوراکیں دنیا کو عطیہ کرے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SRoNLQ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو