تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 9 June 2021

لاہور: 90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی

لاہور میں سٹی ٹریفک پولیس نے 90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 90 سے زائد بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق گاڑی کے مالک پر 44 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور نے 41 بار ٹریفک سگنل اور 45 بار اوور اسپیڈنگ کی خلاف ورزی کی۔

vehicle traffic violations 90 times lahore ctpl

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ایک بار ون وے ٹریفک اور تین بار لین لائن کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب پایا گیا۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

vehicle traffic violations 90 times lahore ctpl

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہورمنتظرمہدی کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کوئی بھی رعایت کا مستحق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: خبردار! ٹریفک کی خلاف ورزی پراب ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا

منتظرمہدی کا کہنا تھا کہ خلاف ٹریفک قوانین کی ورزی کرنے والوں کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس سلسلے میں وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

The post لاہور: 90 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑی گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cxdwr7
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو