تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 June 2021

کورونا سے آج مزید 92 مریض جان سے چلے گئے، متعدد کی حالت تشویشناک

اسلام آباد : پاکستان میں کرونا انفیکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد21ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 92 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 28 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹے میں51ہزار523کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2،028ٹیسٹ مثبت پائے گئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح3.93فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد53ہزار99ہوگئی، ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد21ہزار22ہوگئی۔

The post کورونا سے آج مزید 92 مریض جان سے چلے گئے، متعدد کی حالت تشویشناک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2S3WKbS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو