لاہور: فیروزپور روڈ کے رہائشی چالیس سالہ غیرمسلم کے اسلام قبول کرنے کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے۔
نومسلم محمد طاہر نے ایکسپریس نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا زندگی اسلام کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق گزارنے کا عزم کر لیا ہے، غیرمسلم والدہ اور بھائی نے فیصلے کوسراہا،برادری کی طرف سے تنقید بھی کی گئی۔
لاہور فیروزپورروڈکا رہائشی طاہربھٹی جس کا اسلامی نام محمد طاہر ہے، 22 سال سے ایڈووکیٹ رمضان چوہدری کے آفس میں ملازم ہے۔ چند ہفتے قبل اس کی بیوی کاانتقال ہوگیا جس کے بعد طاہربھٹی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیاجس سے متاثرہوکراس نے اسلام قبول کرلیا۔
محمدطاہر نے بتایا چندروزقبل سوتے وقت اس کی اچانک آنکھ کھل گئی، کمرے میں روشنی پھیلی ہوئی تھی ، حیران تھا یہ روشنی کہاں سے آگئی، بس ایک آواز محسوس ہوئی جوکہہ رہی تھی، میں ہوں، میں ہوں، میں ہوں۔ اس واقعہ کے بعد انہوں نے مسلمان ہونے کا ارادہ کرلیا اور پھراسلام قبول کرلیا۔
دوسری جانب رمضان چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کوئی بھی عاقل وبالغ اپنی مرضی سے اسلام قبول کرسکتا ہے، ہم نے کبھی اس سے مذہب سے متعلق بات نہیں کی۔
The post ’’آنکھ کھلی تو روشنی پھیلی تھی‘‘ غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
source https://www.express.pk/story/2187804/1

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box