تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 June 2021

ریلوے افسران گھوٹکی حادثے کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

 لاہور / سکھر: ریلوے افسران گھوٹکی حادثے کی ذمے داری ایک دوسرے پرڈالنے لگے۔

چیف انجینئر کا خط ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیا جوانھوں نے ڈی ایس سکھرطارق لطیف کو لکھاکہ آپ کو بجٹ سے زیادہ مشینیں، رقم ، بندے اور سامان مہیا کیا، ایم ایل ون کیمیکل ٹریٹمنٹ اور سکینگ مشینیں بھی بھیج دیں، رقم، تیل، پٹڑیاں، سیمنٹ و لکڑی کے سلیپرز بھی بھیج دیئے مگراب تک پراگرس رپورٹ ہیڈ کوارٹر کو نہیں ملی،آپ نے وسائل ملنے کے باوجود اب تک مرمت شروع کیوں نہیں کی؟ آپ کی نااہلی سے حادثہ ہو سکتا ہے۔

وفاقی انسپکٹر فرخ تیمور غلزئی نے طارق لطیف کو ذمہ دارقراردیتے ہوئے دعوی کیا کہ انھوں نے کراچی ایکسپریس ٹرین حادثہ کی رپورٹ مکمل کرتے ہوئے حکام کوخط لکھا تھا، جس میں انھیں ذہنی مریض قراردیتے ہوئے ہسپتال سے معائنہ کرانے اور انتظامی سیٹ پر نہ لگانے کا مشورہ دیا۔انھوں نے لکھا وہ ڈرائیوروں کو تیز رفتاری پرمجبورکرتاہے۔

دوسری طرف طارق لطیف نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے میں نے ڈھائی کروڑ روپے کاسامان مانگا مگر 5 برسوں میں صرف 20 لاکھ کادیا گیا۔

The post ریلوے افسران گھوٹکی حادثے کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2187418/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو