تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 26 June 2021

برطانیہ کا اگلا تخت نشین کون ہوگا؟

لندن : برطانوی ماہر نفسیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند سالوں میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوّم اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کے بجائے پوتے شہزادہ ولیم کو تخت نشین بنائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ماہر نفسیات روکسین فورنول نے برطانوی شاہی خاندان میں تبدیلیوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کی ہے، انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے باعث آئندہ کچھ ہی برس میں شاہی خاندان کئی تبدیلیاں ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الزبتھ دوّم اپنے پوتے شہزادہ ولیم کو براہ راست برطانیہ کا تخت سونپیں گی حالانکہ برطانیہ کے نئے بادشاہ بننے کا حق ملکہ برطانیہ کے بیٹے شہزادہ چارلس کو ہے۔

روکسین فورنول نے ولیم کے بارے میں کہا کہ ’انہیں یہ نہیں پتہ کہ یہ ولیم کا اپنا انتخاب ہے یا کسی اور کا ہے لیکن وہ انہیں تخت سنبھالتے دیکھ رہی ہیں۔

The post برطانیہ کا اگلا تخت نشین کون ہوگا؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3quOoab
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو