
اسلام آباد : کینیڈین وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو پاکستانی خاندان کے قتل کے ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب مارک گارنیوسےٹیلیفونک رابطہ کیا ، جس میں کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان کے ساتھ پیش آنےوالے المناک واقعے سمیت 4معصوم جانوں کےضیاع اوراسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے تدارک پر گفتگو کی گئی۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کینیڈا میں 4افرادکےقتل کےالمناک واقعہ پربہت افسوس ہے، خاندان کومحض مسلمان ہونےپرنشانہ بنانااسلاموفوبیاکی واضح مثال ہے، عالمی برادری کواسلاموفوبیاکےمنفی رجحان کےتدارک کیلئےاقدامات اٹھاناہوں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈونےواقعےپرمثبت ردعمل دیااسےقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں، مغربی ممالک میں اسلاموفوبیاکےبڑھتےرجحان پرگہری تشویش ہے، عمران خان اورمیں عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانےکیلئےکوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں اسلاموفوبیاکےخلاف قراردادپیش کی جسےمنظورکیاگیا، پاکستان کےمستقل مندوب کو ہدایت کی دیگرممالک کواعتمادمیں لیں۔
کینیڈین وزیرخارجہ نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم،عوام کی جانب سےواقعےکی مذمت کرتےہیں، متاثرہ خاندان کےساتھ دلی اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ انھوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
The post پاکستانی خاندان کا قتل : کینیڈا کی پاکستان کو ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3x5EU7a
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box