تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 29 June 2021

کویت آنے کے خواہشمند دو لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری

کویت

کویت سٹی : کویتی حکومت نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی، کے دو لاکھ سے زائد سول آئی ڈی کارڈز پی اے سی آئی کی مشینوں میں جمع ہوگئے ہیں۔

کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دو لاکھ سے زیادہ سول آئی ڈی کارڈز کا ڈھیر پی اے سی آئی کی مشینوں میں پھنسا ہوا ہے کیونکہ ان کے حاملین بیرون ملک پھنسے ہوئے ہیں۔

عہدیداروں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جمع شدہ کارڈز جاری کئے جانے والے نئے کارڈوں کو ذخیرہ کرنے میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ زیادہ تر جمع شدہ کارڈز ان لوگوں کے لئے ہیں جنہوں نے بیرون ملک رہ کر اپنے رہائشی اقامہ کی تجدید کی اور بطاقہ جاری کرنے کی فیس ادا کی تاہم وہ اب تک ملک سے باہر پھنسے ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ حکام شناختی کارڈوں کے لئے شہریوں کی درخواستوں کو اس ہفتہ تک مکمل کرنے کی توقع کررہے ہیں۔

اس کے بعد 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے درخواستوں کی تکمیل ہوگی اور اس کے بعد باقی زمروں کی درخواستوں کو قلیل مدت کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب شہری شناختی کارڈ کے متبادل کے طور پر “مائی آئی ڈینٹٹی” ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس میں صارفین کے ویکسی نیشن کے اسٹیٹس کے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

The post کویت آنے کے خواہشمند دو لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کے لیے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3qyVpXz
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو