
خیبرپختونخوا میں گرمی کے باعث اسکولوں کےاوقات کار سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔
صوبے بھر کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں اور محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے نئے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسکولوں میں حاضری صبح 7 بجے اور چھٹی 10 بجے ہو گی۔
‘تمام سرکاری اور نجی اسکول صبح 7سے 11:30 بجے تک کھلیں گے’
وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے مطابق پرائمری اور مڈل کلاسز 11 اور 12 جون کو بند ہوں گی۔ پرائمری، مڈل کلاسز بند یا کھلے رکھنےکا فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا۔
گریڈ 9 سے گریڈ 12 تک کے طلبا کیلئے اسکول کھلے ہوں گے ان طلبا کو وہ مضامین پڑھائیں جائیں گے جس میں امتحان ہوں گے۔
وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ نئےاوقات کارکا اطلاق تمام سرکاری ونجی اسکولوں پر ہو گا۔
اس سے قبل پنجاب کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے جس کے بعد تمام اسکول صبح 7سے 11 بجے تک کھلیں گے۔
The post اسکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل، نوٹیفکیشن جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3x7wdcw
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box