
ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر استعمال ہونے والے بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ایک بٹ کوائن کی قیمت کمی کے بعد 30 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں بٹ کوائن کی قیمت 31 ہزار 501 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد قدر میں مسلسل گراوٹ ہوتی رہی۔
آج منگل کے روز پہلے بھی کرپٹو کرنسی کی قیمت میں تیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قدر 11.2 فیصد کم ہوئی۔
مزید پڑھیں: بٹ کوائن مسلسل گراوٹ کا شکار : قیمت مزید کتنا نیچے جاسکتی ہے؟
معاشی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’ رواں سال کے دوران ایک دن میں کبھی قیمت میں اتنی کمی نہیں ہوئی، یہ ہمارے اور کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کے لیے بہت حیران کن ہے‘۔
مبصرین نے بتایا کہ ’بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کی وجہ امریکی حکام کی جانب سے ہیکرز کے ممکنہ خطرے ہیں‘۔ حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں بٹ کوائن کی قیمت 50 لاکھ 65 ہزار 734 روپے 25 پیسے پر پہنچ گئی۔
The post بٹ کوائن کی قیمت کے حوالے سے پریشان کن خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3x2XLQv
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box