تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Tuesday, 8 June 2021

آرمی چیف کی آذربائیجان کو دفاعی شعبے میں بھرپور اعانت کی پیشکش

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کو ترقیاتی اور دفاعی شعبے میں بھرپور اعانت ‏کی پیشکش کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری ‏افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاع، تربیت اور ‏سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مجموعی علاقائی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سےسفارتی و سیکیورٹی تعاون کو مزیدفروغ دینےکےعزم کا ‏اعادہ کیا گیا جب کہ آذربائیجان کےکمانڈرنےخطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں ‏کوسراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کو ترقیاتی اوردفاعی شعبےمیں ‏بھرپور اعانت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آذربائیجان سےدوستانہ تعلقات کو قدر کی ‏نگاہ سے دیکھتا ہے۔

The post آرمی چیف کی آذربائیجان کو دفاعی شعبے میں بھرپور اعانت کی پیشکش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TdanWl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو