
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے تاجروں کے رات آٹھ بجے دکانیں کھولنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تاجروں کی جانب سے رات آٹھ بجے تک دکانیں کھولنے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر سندھ کے شہری علاقوں کے تاجروں کے مطالبہ کی حمایت کی اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ’ رات 8 بجے تک دکانیں اور مارکیٹیں کھلی رکھنے کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں،ایم کیو ایم تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘۔
مزید پڑھیں: رات 8 بجے کاروبار بند کرنے کا معاملہ، کراچی کے تاجر دو دھڑوں میں تقسیم
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نااہل سندھ حکومت کراچی دشمنی میں ناقابل عمل فیصلے مسلط کر رہی ہے، پاکستان کی ترقی کراچی کے تاجروں کے مسائل کے حل سے مشروط ہے، تاجروں کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی کے مترادف ہے‘۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ ’جبراً فیصلے مسلط کرنا ملک کو انارکی کی جانب لے جائے گا،سندھ حکومت کو پولیس گردی کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں‘۔
The post تاجروں کے خلاف طاقت کا استعمال ملک دشمنی ہے، ایم کیو ایم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34O9KFo
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box