تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 27 June 2021

سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری۔۔۔۔۔!

ریاض: سعودی عرب میں آن لائن جعل سازی سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کے ذریعے فراڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے شہری اس حوالے سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی جعلی پیغام پر کان نہ دھریں۔

ابشر سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین مشکوک افراد اور اداروں کی طرف سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، صارفین کو معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد کی طرف سے جعل سازی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ بعض نامعلوم اور مشکوک افراد اور اداروں کی طرف سے صارفین کو پیغام موصول ہو رہے ہیں جن میں لنک دے کر معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

صارفین مذکورہ بالا صورت حال میں لنک کو کلک کرنے کی کوشش نہ کریں۔

آن لائن پلیٹ فارم نے خبردار کیا کہ ان لنکس کے ذریعہ صارفین کا ڈیٹا اور اہم معلومات سمیت بینک معلومات چوری کی جاتی ہیں، سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے براہ راست پورٹل کے ذریعے رابطہ بہتر ہے۔

The post سعودی عرب میں ہائی الرٹ جاری۔۔۔۔۔! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jiJxHB
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو