تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 June 2021

فلم انڈیانا جونز کی شوٹنگ اب کہاں ہوگی؟ شائقین حیران رہ گئے

انڈیانا جونز

لاس اینجلس : فلم ساز کمپنی والٹ ڈزنی کی شہرہ آفاق فلم انڈیانا جونز کی نئی فلم کی شوٹنگ اب ایک آسیب زدہ پرانے قلعے میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق فلم انڈیانا جونز کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے شروع ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلم متجسس کرداروں پر مبنی ہوگی جس کی عکسبندی ایک پرانے اور آسیب زدہ قلعے میں کی جائے گی۔

فلم کی شوٹنگ برطانیہ کے نارتھ امبرلینڈ میں ہو گی۔ انڈیانا جونز نے کہا ہے کہ یہ ان کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ وہ اس چیلنج کے لئے تیار ہیں۔ یہ برطانوی فلم انڈسٹری کے لئے ایک بڑی پروڈکشن اور بڑی خوشخبری ہے۔

فلم بندی کے لئے آسیب زدہ پرانے قلعے کا انتخاب کیا گیا ہے، فلم میں غیر مرئی متجسس کردارں کا بھی رول شامل ہو گا۔

فلم کی کہانی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے جس نے ماضی کے قصوں کے مطابق محبوب کی طرف سے بے وفائی پر خود کو دیوار سے گرا دیا تھا۔ اب وہ آسیب کی صورت میں قلعے میں گھومتی پھرتی ہے۔

The post فلم انڈیانا جونز کی شوٹنگ اب کہاں ہوگی؟ شائقین حیران رہ گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3fL56OJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو