تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Saturday, 26 June 2021

دورہ انگلینڈ: قومی اسکواڈ ٹریننگ سیشنز کا آغاز کب کرے گی؟

لاہور: انگلینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ آج ہوگی، کووڈ نتائج آنے کے بعد کھلاڑی ٹریننگ سیشن کا آغاز کرینگے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ جمعے کی شب ڈربی پہنچا تھا، ڈربی پہنچنےپر ہونے والےپہلےکووڈ ٹیسٹ کےنتائج منفی آئے تھے، تین روزہ روم آئسولیشن کےدوران قومی اسکواڈ کی دوسری کووڈ 19ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

کووڈ ٹیسٹنگ کےنتائج کے بعد اسکواڈ کے ارکان کل سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرینگے، تین روزہ روم آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ اسکواڈکےارکان دو انٹراسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے۔

پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائے گا، قومی اسکواڈ ‏چھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی ‏سے ہوگا۔

The post دورہ انگلینڈ: قومی اسکواڈ ٹریننگ سیشنز کا آغاز کب کرے گی؟ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dhQwg5
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو