تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 30 June 2021

‘عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا’

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عوامی امنگوں کے مطابق ملکی مفاد میں فیصلے کررہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے، جن پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کیے، ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی سیاست کرنے والوں کے لیے زمین تنگ ہوچکی ہے، کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے، کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ قومی مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبر نہیں راہزن ہیں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا، موجودہ حکومت پر عوام کا اعتماد ہے، پاکستان ترقی کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو لوٹا ہے، اب ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

The post ‘عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dvWFWe
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو