تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 June 2021

سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کےگروپ انشورنس کی رقم میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ ایک سے 4 تک کےملازمین کی گروپ انشورنس 3 لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ ‏‏75000 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گریڈ 5 تا 10کےملازمین کی گروپ انشورنس 3لاکھ50 ہزار سےبڑھا کر 4 لاکھ37ہزار500 کیا جا رہا ‏ہے۔

گریڈ19 کے ملازمین کی گروپ انشورنس 21لاکھ سےبڑھاکر26 لاکھ25ہزار اور گریڈ20کےملازمین کی ‏گروپ انشورنس 25 لاکھ سے بڑھا کر31لاکھ25ہزار کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 15 جون کو پیش کرے گی۔

بجٹ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے، بجٹ کا حجم ‏‏12 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔

وزیر خزانہ سندھ 15 جون کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے، 16 جون کو ‏پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ہوگی۔

The post سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wYJzru
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو