تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Thursday, 3 June 2021

اتفاقیہ گولی چلنے سے پانچ سالہ بچہ زخمی

لاہور: پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں اتفاقیہ گولی چلنے سے کم عمر بچہ زخمی ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پانچ سالہ بچہ اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق بچے کا چاچا پستول صاف کررہا تھا کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی، جو سیدھی جاکر بچے کو لگی۔

رائے ونڈ پولیس نے واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے چاچا کو حراست میں لے کر گھر سے پستول اور خول برآمد کرلیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزم کے گھر سے کلاشنکوف اور شراب کی بوتلیں بھی برآمد کیں۔

ذرائع کے مطابق اہل خانہ نے وقوعہ چھپانے کیلئے ہوائی فائرنگ کا ڈرامہ رچایا اور دعویٰ کیا تھا کہ بچہ اُسی دوران زخمی ہوا۔ ڈاکٹرز نے بچے کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں ابابیل اسکواڈ نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 12 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں تین عدالتی مفررو بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک  چوری شدہ گاڑی، ایک پستول اورگولیاں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

The post اتفاقیہ گولی چلنے سے پانچ سالہ بچہ زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2Rpii2A
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو