تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 June 2021

شادی کے عین موقع پر دولہا پر قاتلانہ حملہ

نئی دہلی : بھارت میں باراتیوں میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب نامعلوم افراد نے دولہا کو گولی مار دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دولہے کو گولی مارنے کا واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع مہتیاری میں پیش آیا، جہاں دولہا پوری بارات کے ساتھ دلہن بیاہنے جارہا تھا کہ راستے میں باراتیوں میں افراتفری مچ گئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بارات دلہن والوں کے گھر پہنچنے ہی والی تھی کہ نامعلوم افراد دولہے کی تصویر کھینچنے کے بہانے گاڑی میں داخل ہوئے اور دولہے کے سینے پر گولیاں مار کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے فائرنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دولہا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دولہے کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے افسوس ناک واقعے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

The post شادی کے عین موقع پر دولہا پر قاتلانہ حملہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3x1aZgt
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو