تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 June 2021

فرنچ اوپن ٹینس: میچ فکسنگ کے الزام میں خاتون کھلاڑی گرفتار

پیرس: فرنچ اوپن ٹینس میں میچ فکسنگ کے الزام میں روس کی خاتون کھلاڑی یانا سیزیکووا کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی کھلاڑی یانا سیزیکووا نے گزشتہ روز میچ کھیلا تھا، یانا سیزیکووا کو اپنی پارٹنر کے ہمراہ آسٹریلوی جوڑی سے شکست ہوئی تھی۔

یانا سیزیکووا کو جمعرات کو ایونٹ کے پہلے میچ کے بعد پیرس پولیس نے حراست میں لیا۔

پروسیکیوٹر آفس کے مطابق روسی کھلاڑی نے گزشتہ برس فرنچ اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں فکسنگ کی تھی۔

Image: Yana Sizikova

میچ گزشتہ برس 30 ستمبر کو کھیلا گیا تھا جس میں سیزیکووا اور ان کی پارٹنر کو شکست ہوئی تھی۔

دوسری جانب روسی کھلاڑی کے وکیل فریڈرک بیلوٹ کا کہنا ہے کہ سیزایکووا کو پولیس تحویل سے رہا کردیا گیا ہے۔

بیلوٹ نے وضاحت دی کہ سیزایکووا پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے ڈبلز ایونٹ میں شرکت کی تھی اور فکسنگ کرتے ہوئے میچ ہار گئی تھیں، سیزایکووا نے ٹینس حکام سے رابطہ کیا تھا اور انہیں سارے واقعے سے آگاہ کردیا تھا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سیزایکووا اسی لیے پرسکون تھی اور انہوں نے فرنچ اوپن 2021 کا ویمنز ڈبلز ٹورنامنٹ کھیلنے گئی تھیں۔

The post فرنچ اوپن ٹینس: میچ فکسنگ کے الزام میں خاتون کھلاڑی گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2S1EEaJ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو