
گوگل میپ کے صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ کمپنی نے گزشتہ دو سالوں میں اپنی سروس کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔
اب گوگل میپ میں سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر بھی سامنے آتی ہیں، آپ جب میپ استعمال کرتے ہوئے تھری ڈی سہولت سے استفادہ کریں گے تو زوم کرنے پر مختلف دلچسپ و خوفزدہ کردینے والی تصاویر سامنے آسکتی ہیں۔
ویسے آپ خود بھی موبائل اٹھا کر اس کا تجربہ کرسکتے ہیں۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر جیسن کلین نے اپنی آئی ڈی پر ایک حیرت انگیز ویڈیو شیئر کی، جسے دیکھنے والے سر پکڑ کر رہ گئے۔
جیسن نے اپنے موبائل میں گوگل میپ کھول کر نیواڈا کے علاقے کا انتخاب کیا اور اسٹریٹ ویو میں جاکر اسے زوم کرنا شروع کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسن نے ایک ایسا مقام تلاش کیا جہاں جنات نما مخلوق سفید کپڑوں میں ایک جگہ پر ساکت کھڑی تھی۔جیسن نے بتایا کہ یہ علاقہ لاس ویگاس سے تقریبا 194 کلومیٹر دور ہے، جس کو ہم نائی کاؤنٹی کے نام سے جانتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان سفید کپڑے والوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مجسمے ہیں، جو اس مقام پر موجود ہیں۔
The post ٹک ٹاکر نے جنّات کا علاقہ تلاش کرلیا؟ ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uYde2Q
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box