تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Friday, 4 June 2021

سعودی عرب : تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ طلباء و طالبات کیلئے بڑی خبر

ریاض : سعودی عرب میں ام القری سرکاری گزٹ نے جمعے کو نیا یونیورسٹی کیلنڈر شائع کیا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کا آغاز 29اگست 2021 سے ہوگا جبکہ اختتام 16جون 2022 کو ہوگا۔

ام القری سرکاری گزٹ کے مطابق نئے تعلیمی سال کی ششماہی تعطیلات 25 نومبرسے ہوں گی اور پانچ دسمبر سے طلبہ جامعات کا رخ کریں گے۔

اس کے علاوہ پہلے سمسٹر کی تعطیلات چھ جنوری 2022 سے ہوں گی جبکہ دوسرے سمسٹر کا آغاز 16 جنوری 2022 سے کیا جائے گا۔

دوسرے سمسٹر کی تعطیلات 10 مارچ 2022 سے ہوں گی جبکہ 20 مارچ سے طلبہ کلاسوں کا رخ کریں گے۔ پہلا سمسٹر 18 ہفتے جبکہ دوسرا سمسٹر 19 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور تعلیمی سال کے دنوں کی کل تعداد 176 ہوگی۔

The post سعودی عرب : تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ طلباء و طالبات کیلئے بڑی خبر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3x0UJMK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو