کویت سٹی : عالمی وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے ہونے والے معاشی نقصانات کے بعد اب امید کی نئی کرن روشن ہونے والی ہے، کویتی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ کویت ایئرپورٹ سمیت بیشتر سرگرمیاں ماہ رواں کے آخر میں بتدریج بحال ہوجائیں گی۔
کویتی ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں ماہ جون، جولائی اور اگست کورونا وبا کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔
کویتی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ موجودہ طریقہ کار کے مطابق اس دوران پندرہ لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس سے ملک میں حالات معمول پر آنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
ایئرپورٹ کھلنے پر کویت آنے کے خواہشمند غیرملکیوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ کویت میں رجسٹرڈ ویکسین یافتہ ہونا کویت آنے کی بنیادی شرط ہوگی۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے بیرون ملک موجودگی کے دوران ایسی ویکسین لگوائی ہوگی جو ملک میں رجسٹرڈ نہیں تو انہیں کویت پہنچنے پر منظور شدہ کسی ایک ویکسین کی ایک خوراک دی جائے گی۔
حکومت کویت ستمبر کے دوران صحت ضوابط کے مطابق نرسری کلاسیں کھولنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے جبکہ طلبہ و اساتذہ میں ساٹھ فیصد تک ویکسین کی شرح پہنچ جانے پر سکول کھول دیے جائیں گے اگر تناسب اس سے کم ہوگا تو اسکول بتدریج بحال کیے جائیں گے۔
The post کورونا وائرس : کویتی حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3uHMcfS
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box