اسلام آباد: حکومت نے وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت نرسری سے ساتویں جماعت کے بچوں کر پروموٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت نرسری سے ساتویں کلاس کے بچوں کر پروموٹ کرنے اور آٹھویں جماعت کے مخصوص مضامین میں امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے 18 جولائی سے 2 اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے مطابق تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
خیال رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ سندھ میں فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ یکم جولائی سے یکم اگست تک اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔
دوسری جانب کے پی کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور مدارس یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
The post وفاقی حکومت کا طلبا کوبغیر امتحان پروموٹ کرنے کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3AfDaLk
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box