تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Monday, 7 June 2021

دریا کنارے جنگ عظیم دوّم کا بم برآمد: پکنک منانے والی فیملی کے پیروں تلے زمین نکل گئی

واشنگٹن : امریکا میں دریا کنارے سے برآمد ہونے والی عام سی شے جنگ عظیم دوّم کا بم نکلی، خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی بم کو کھلونا سمجھنے والی فیملی کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں دریا کنارے پکنک منانے جانے والے فیملی کو ایک سخت شے ملی جسے خاتون کیرن ہیبٹ نے کھلونا قرار دیا جب کہ شوہر نے کہا کہ یہ بم ہے۔

دونوں میں مختصر تکرار کے بعد فیملی اسے کھلونا سمجھ کر کھیلنے لگی اور پھر اسے وہیں چھوڑ کر واپس گھر آگئے۔

کچھ روز بعد انٹرنیٹ پرپولیس نے خبر دی کہ دریا کنارے سے جنگ عظم دوّم کا برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

فیملی نے سوشل میڈیا پر کھلونا سمجھنے والی شے کے جنگ عظیم دوم کا بم نکلنے کی خبر دیکھی تو ان کے پیروں تلے زمین نکل گئی، کیوں کہ فیملی پکنک کے دوران اس سے کھیل رہی تھی جب کہ گھر کے سربراہ ڈیوڈ نے اسے لاتیں بھی مارتے رہے۔

فیملی کے بم سے کھیلنے کے باوجود خوش قسمی سے بم پھٹا نہیں ورنہ خوفناک دھماکے میں پورے خاندان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔

The post دریا کنارے جنگ عظیم دوّم کا بم برآمد: پکنک منانے والی فیملی کے پیروں تلے زمین نکل گئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2S7TSuR
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو