
دبئی: کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر نے وسیم اکرم کو لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وسیم بھائی جیسے لیجنڈز روزانہ پیدا نہیں ہوتے۔
اے آر وائی اسپورٹس کے پروگرام گپ شپ میں میزبان مزمل آصف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے وسیم اکرم کی بطور کرکٹر اور شخصیت تعریف کی۔
محمد عامر نے کہا کہ ’وسیم اکرم نوجوان کرکٹرز کو جدید طرز کے کرکٹ سے روشناس کرا رہے ہیں جبکہ تربیت بھی اسی کے مطابق کررہے ہیں‘۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ ’وسیم اکرم نے کبھی کوچ بن کر نہیں سکھایا، اُن کی ذہانت کی وجہ سے ہم اچھا گیم کھیلتے ہیں‘۔
’سچی بات یہ ہے کہ وہ کبھی کوچ بن کر پیش نہیں آئے، انہوں نے ہمیشہ ہمیں مثبت انداز سے چیزیں سمجھائیں، جب آپ اُن کے پاس جاتے ہیں تو وہ آپ کو جدید انداز سے کرکٹ سکھاتے ہیں‘۔
عامر نے کہا کہ ’ان ساری باتوں کی وجہ سے میں وسیم بھائی وہ لیجنڈ سمجھتا ہوں جو روزانہ نہیں بلکہ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’وسیم اکرم کرکٹ کی تکنیک اور مہارت کے حوالے سے بھی بہت معلومات رکھتے ہیں، جو انہیں معلوم ہوتا ہے وہ کھلاڑیوں کو ضرور بتاتے ہیں‘۔
بابر اعظم کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر محمد عامر نے کہا کہ ’قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کا کپتان بننے کے بعد بابر اعظم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ آج بھی بالکل ویسا ہی ہے، جیسا ساتھ میں کھیلتا تھا‘۔
The post ’وسیم بھائی جیسے لیجنڈ روزانہ پیدا نہیں ہوتے‘ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ip7oEX
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box