تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Sunday, 6 June 2021

لاہور میں افسوسناک واقعہ؛ رخصتی سے قبل لڑکی قتل

لاہور کے علاقے غازی آباد میں دو دن بعد رخصت ہونے والی لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ غازی آباد کے علاقے گجا پیر مسلم آباد روڈ پر پیش آیا جہاں ‏جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

لڑکی کا کچھ روز قبل نکاح ہوا تھا اور دو دن بعد رخصتی تھی۔ مقتولہ کی شناخت ‏ثناء بتول کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گھر والوں سے ملزمان کا جھگڑا ہوا تھا اور ملزمان نے آج ‏دروازے کے اوپر آ کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے بعد گھر کے اندر گھس آئے۔

اہل محلہ نے کہا کہ ملزمان نے لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا جب کہ فائرنگ کرنے ‏والے 2 افراد کو اہل محلہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر دو افراد موقع سے فرار ہو گئے جن ‏کی تلاش جاری ہے۔

The post لاہور میں افسوسناک واقعہ؛ رخصتی سے قبل لڑکی قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ghqN82
via IFTTT

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو