
اگر کسی جگہ کوئی خونخوار جانور موجود ہو تو انسان وہاں سے دور جانے کو ہی غنیمت سمجھتا ہے۔
انٹرنیٹ پر ایک بار پھر 6 سال پرانی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں ایک چیتے کو انسان پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، خوش قسمتی سے اس حملے میں نوجوان کو نقصان نہیں پہنچا اور وہ بال بال بچ گیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیاہ فام شہری تیزی سے اپنے گھر میں داخل ہوا تو بالکونی کے پاس چیتے نے اُس پر حملہ کیا۔
اگر ایک سیکنڈ بھی دیر ہوتی تو صورت حال بہت مختلف ہوسکتی تھی کیونکہ چیتے نے بھرپور طاقت کے ساتھ حملہ کیا تھا۔
That was close pic.twitter.com/sSQHpcEXlP
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) June 24, 2021
اس ویڈیو کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آسکیں مگر چوبیس گھنٹوں کے دوران اسے چوبیس ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے پوچھا کہ ’یہ کیا ہوا اور آپ محفوظ تو ہیں نا؟‘۔
The post چیتے کے حملے میں بال بال بچنے والا خوش قسمت نوجوان، دل دہلا دینے والی ویڈیو appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3h5Jqwd
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box