سیالکوٹ : الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگی ایم این اے ارمغان سبحانی پر 49ہزارروپے کا جرمانہ اور معاون خصوصی وزیر اعلی فردوس عاشق اعوان کو وراننگ نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ن لیگی ایم این اے ارمغان سبحانی پر 49 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا جبکہ معاون خصوصی وزیر اعلی فردوس عاشق اعوان کو وراننگ نوٹس جاری کیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ارمغان سبحانی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے 3 روز میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کردی تاہم جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ارمغان سبحانی کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب اکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کیطرف سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو انتباہی نوٹس جاری کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ دوبارہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائی گی۔
.
جس کے بعد معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے دوبارہ حلقے میں داخل نہ ہونے کی یقین دہانی کرا دی۔
خیال رہے پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو منعقد ہوں گے اور ضابطہ اخلاق کے مطابق حکومتی عہدیدار اور منتخب قومی نمائندگان کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔
The post انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، ن لیگی ایم این اے پر جرمانہ عائد ،فردوس عاشق اعوان کو وراننگ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jyiW9H
via IFTTT
No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box