لاہور: انگلینڈاو رویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا مختصر فارمیٹ کی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا، چیف سلیکٹر محمد وسیم آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حارث سہیل کی ون ڈے، عماد وسیم اور اعظم خان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جبکہ یاسرشاہ، محمد عباس ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈکا حصہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل آٹھ جولائی کو کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی کو شیڈول ہے۔
The post انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2T0tOC0
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box