تازہ ترین

Post Top Ad

Adstera 2

Wednesday, 2 June 2021

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، ایف آئی اے سے تحقیقات کرانیکا فیصلہ

 راولپنڈی:  پنجاب حکومت نے رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری رپورٹ منظور کرلی جب کہ انکوائری کمیٹی کے 2ممبران کے اختلافی نوٹ کو حکومت نے غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

نیب، اینٹی کرپشن کے بعد ایف آئی اے سے بھی رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رنگ روڈ میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات سے جڑے سے سنئیر آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایکسپریس کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی جانب سے تحریر کی گئی رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی رپورٹ کو باضابطہ منظور کرلیا ہے۔

کمیٹی کے دوارکان ایڈیشنل کمشنر جنرل جہانگیر احمد اور سابقہ ڈی سی انوار الحق نے رنگ روڈ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سے اختلاف کرتے ہوئے نہ صرف رپورٹ پر دستحط کرنے سے انکار کیا تھا بلکہ اختلافی نوٹ بھی لکھ کر پنجاب حکومت کو ارسال کیے تھے، حکومت نے دونوں اختلافی نوٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ منظور کرلی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق نے 27 اپریل کورنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقات کیلیے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

The post راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، ایف آئی اے سے تحقیقات کرانیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



source https://www.express.pk/story/2185468/1

No comments:

Post a Comment

please do not enter ant\y spam link in comment box

Post Top Ad

مینیو