
کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا، ملزمان موٹر سائیکلیں ٹھٹھہ میں بیچتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی میں 125 سی سی موٹر سائیکلیں چھیننے والے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم نے 30 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان موٹر سائیکلیں ٹھٹھہ میں بیچتے تھے، ملزمان نئی موٹر سائیکل 20 ہزار میں فروخت کرتے تھے۔
The post کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر ٹھٹھہ میں بیچنے والے ملزم گرفتار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3cDRyCR
via IFTTT

No comments:
Post a Comment
please do not enter ant\y spam link in comment box